empty
 
 
20.07.2021 01:48 PM
یورو / امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی سگنل برائے 20 جولائی۔ پچھلے جائزے کا تجزیہ اور منگل کو جوڑی کی رفتار

یورو/امریکی ڈالر - 5 منٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی نے نیچے جانے کی کوشش کی، لیکن 1.1772 کی سطح ناقابلِ تسخیر رکاوٹ بن گئی۔ پیر کو نہ امریکہ اور نہ ہی یورپی یونین میں کوئی اہم رپورٹ یا خبر تھی۔ اس لئے، تاجروں کے پاس ردِ عمل کے لئے کچھ نہیں تھا۔ یہ دن میں رحجان کی عدم موجودگی کو ظاہر کرتا ہے۔ اگرچہ، پورے انصاف کے ساتھ، اتار چڑھاؤ کل کم نہیں تھا- تقریباً 60 پوائنٹس کا تھا۔ مثال کے طور پر، پچھلے جمعہ یہ 30 پوائنٹس کا تھا۔ لہٰذا، پیر کو تاجر تجارتی پوزیشن کھول سکتے تھے۔ آئیے اسے سمجھتے ہیں۔ سب سے پہلا اشارہ یورپی سیشن کے آغاز میں بنا تھا۔ قیمت نے 1.1807 کی انتہائی سطح پر قابو پا لیا، اس لئے مختصر پوزیشنز کھولنا ضروری تھا۔ اس کے بعد، قیمت 1.1772 کی انتہائی سطح پر پہنچی اور اس سے اچھلی۔ یہاں سے پلٹنا اتنا درست نہیں تھا اس لئے خرید کا اشارہ واضح نہیں تھا۔ بہرحال، مختصر پوزیشنز کو اس سطح کے گرد 20 پوائنٹس کے منافع سے بند کر دینا چاہئیے تھا۔ بعد میں قیمت 1.1772 کی سطح کی جانب واپس گئی اور اور ایک بار پھر بہت غلط اور غیر واضح طور پر پلٹی۔ بہرحال، خرید کا اشارہ لاگو رہتا ہے اور امریکی تجارتی سیشن میں قیمتیں تیزی سے بڑھی اور 1.1807 کی سطح پر واپس آئیں اور اس پر قابو بھی پا لیا۔ کیونکہ قیمت نے اس پر فوری قابو پالیا، طویل پوزیشنز کھلی رہنی چاہئیں، اور کریٹکل لائن کے قریب نیچے کی جانب ریورسل ہونا چاہئیے۔ قیمت نے کیجن سن لائن پر خود کام نہیں کیا، اس لئے کوئی بضابطہ پلٹاؤ نہیں تھا۔ تاہم، تاجر دیکھ سکتے ہیں کہ وہاں ایک معنی خیز پلٹاؤ تھا، اس لئے طویل پوزیشنز کو دستی طور پر بند کرنا ضروری تھا۔ یہ تجارت تقرئباً 35 پوائنٹس کا منافع لائی۔ اگلے فروخت کے اشارے پر کام ہونا چاہئیے جب قیمت 1.1807 سے نیچے ترتیب پائے، کیونکہ وہ وقت شام کو آ رہا تھا۔ اس کے نتیجے میں، میکرواکنامک رپورٹوں کی مکمل عدم موجودگی میں ہم پیر جو 55 پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ جولائی 20۔ ہفتے کا پیش منظر۔ بوریت اور ای سی بی کی گزرتی ہوئی میٹنگ۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ جولائی 20۔ کیا یہ سرے سے برطانیہ کی غلطی تھی یا برطانوی حکومت کا سب سے درست تخمینہ؟

یورو /امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

گھنٹہ وار ٹائم فریم ،جس پر پہلے سے کم سے کم دو رحجان لائنیں ہیں، یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی نے ایک اور نیچے جانے والی رحجان لائن بنائی۔ تاہم، باضابطہ طور پر، ایک بار پھر نیچے کی طرف رجحان ہے۔ رحجان لائن کسی بھی صورت میں اچھی ہے، کیونکہ نیچے کی حرکت کے ممکنہ اختتام کا تعین کرنا ممکن ہو گا۔ اس لئے اب تک یہ جاری رہتا ہے۔ امریکی ڈالر ابھی بھی قیمت میں اضافے میں ہچکچا رہا ہے اور 1.1772 کی سطح پر قابو پانے تک مزید نیچے کی جانب حرکت پر بات نہیں ہو گی۔ منگل کو ہم اہم سطحوں اور لائنوں سے تجارت کی تجویز دیتے ہیں۔ اس وقت قریبی اہم سطحیں 1.1704، 1.1772 اور 1.1881 ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ سینکو اسپین بی (1.1832) اور کیجن-سن لائنیں (1.1808) ہیں۔ اچیموکو انڈیکیٹر کی لائنیں دن میں حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارتی اشاروں کی تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ سگنل ان سطحوں اور لائنوں کے پلٹنے یا کامیابی کا کام ہوسکتے ہیں۔ اگر قیمت 15 پوائنٹس سے درست سمت میں حرکت کرتی ہے تو اسٹاپ لاس آرڈر کو بریک ایون پر رکھنا مت بھولیں۔ اگر اشارہ غلط ہو جائے تو یہ آپ کو ممکنہ نقصانات سے بچائے گا۔ منگل کو یورپی یونین اور امریکہ میں کوئی میکرواکنامک رپورٹیں نہیں ہیں۔ اس لئے، تجارت کے سرگرم ہونے کا امکان نہیں ہے۔ بہت کچھ تکنیکی اشاروں پر منحصر ہو گا۔

ہم آپ کو برطانوی پاؤںڈ/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشاروں کے ساتھ خود کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی نے گذشتہ رپورٹنگ ہفتے (6-12 جولائی) کے دوران کوئی پوائنٹس نہیں حاصل کیا اور نہ ہی نقصان کیا۔ تاہم، کمٹمنٹ آف ٹریڈر (سی او ٹی) رپورٹ واضح طور پر دکھاتی ہے کہ پیشہ ور تاجر یورپین کرنسی میں مختصر پوزیشنز بنانا جاری رکھتے ہیں۔ آئیے سمجھتے ہیں کہ یورو/ڈالر کی جوڑی کے لئے اس کا مطلب کیا ہے۔ تاجروں کے غیر تجارتی گروپ نے رپورٹنگ ہفتے کے دوران 2300 خرید کے معاہدے (طویل) اور 14000 فروخت کے معاہدے (مختصر) کھولے۔ لہٰذا، بڑے کھلاڑیوں کی نیٹ پوزیشن تیسرے اور چوتھے ہفتے کے لئے مسلسل کم ہوئی ہے۔ اس بار اس میں 12000 معاہدوں کی کمی ہوئی تھی۔ لہٰذا، تاجروں کے بُلش جذبات میں کمی جاری رہتی ہے۔ تاہم، ہم آپ کو یاد دلانا چاہیں گے کہ یورو/ڈالر کی جوڑی کے لئے اوپر کا رحجان برقرار ہے اور اس بار اصلاحی حرکت ہونے والی ہے۔ عالمی بنیادی عنصر بھی ذہن میں رکھیں، یہی وجہ ہے کہ امریکی معیشت میں کھربوں ڈالر کا اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ پھر بھی امریکی رقم کی فراہمی کو بڑھانا جاری رکھتا ہے۔ اس لئے، جب ہمیں یورو کی طلب میں کمی آرہی ہے،لیکن ایک کرنسی میں اضافہ ہو رہا ہے ، تو ہمیں ایک متصادم صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہ تاثر حاصل کیا جاسکتا ہے اگر ڈالر کی طلب تیز رفتار سے گر جائے یا ڈالر کی فراہمی تیزی سے بڑھ جائے۔ تاہم ، یہ بالکل ٹھیک مؤخر الذکر ہے جو پچھلے ڈیڑھ سال سے سارا وقت ہوتا رہا ہے۔ہم نے بار بار ریاستہائے متحدہ میں رقم کی فراہمی کے اعداد و شمار کا حوالہ دیا ہے اور یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ایم ون مجموعے کے لئے پچھلے ڈیڑھ سال کے دوران اس میں کئی بار اضافہ ہوا ہے۔ لہٰذا، سی او ٹی رپورٹ کے مطابق یورو میں مزید کمی کے امکانات ایک ماہ سے بڑھ رہے ہیں۔ اور حقیقت میں، یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی میں اوپر کا رحجان کسی بھی وقت دوبارہ شروع ہو سکتا ہے۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت لیولز خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنز اور ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$9000 مزید!
    ہم مئي قرعہ اندازی کرتے ہیں $9000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback