empty
 
 
12.01.2022 05:44 PM
یورو/ یو ایس ڈی: 12 جنوری کو شمالی امریکی دورانیہ کے لئے تجارتی منصوبہ؛ صبح کی تجارت کا تجزیہ. یورو مزید سمت کی تلاش میں ہے


یورو/ یو ایس ڈی پر لانگ پوزیشنز کھولنے کے لئے

صبح کے تجزیہ میں، میں نے 1.1363 کی سطح پر توجہ دی تھی اور مارکیٹ میں داخل ہونے کے لئے ایک نقطہ کے طور پر اس کی سفارش کی۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ پر ایک نظر ڈالتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ وہاں کیا ہوا تھا ۔ گزشتہ روز مضبوط ترقی کے بعد یورو کے بُلز اضافہ کا رجحان قائم رکھنے میں ناکام رہے تھے ۔ یورو زون کے لئے میکرو اکنامک اعداد و شمار نے پئیر کے اتار چڑھاؤ کو کسی بھی طرح متاثر نہیں کیا ہے ۔ قریبی مدت میں مارکیٹوں میں غالبا امریکہ میں سی پی آئی کے اعداد و شمار پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ دن کے پہلے حصّہ میں 1.1363 پر ایک مصنوعی بریک آؤٹ اور اس سطح تک واپسی نے خریدنے کا اشارہ پیدا فراہم کیا تھا ۔ تاہم 13 پپس حاصل کرنے کے بعد یہ پئیر اچانک اپنی تیزی کی رفتار کھو بیٹھا تھا ۔ کوئی اور انٹری پوائنٹس نہیں بنے تھے، لہذا مجھے اس پئیر کی تکنیکی تصویر پر نظر ثانی کرنی پڑی تھی

This image is no longer relevant


جیسا کہ میں نے پہلے ذکر کیا ہے، بہت کچھ دسمبر کے لئے امریکی افراط زر کے اعداد و شمار کی رپورٹ پر منحصر ہوگا جو جلد ہی جاری کی جائے گی ۔ اگر کنزیومر پرائس موجودہ سطح کے قریب رہیں تو مختصر مدت میں یورو/ یو ایس ڈی پئیر میں اضآفہ ہونے والا ہے۔ لیکن اس سے پہلے کہ یہ پئیر سائیڈ ویز چینل چھوڑ کر اس کی بالائی حد کو توڑ سکے، خریداروں کو 1.1353 کی سطح پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ سطح صبح کے دورانیہ کے اختتام تک بنائی گئی تھی۔ موونگ ایوریج جو کہ بُلش رجحان کی حمایت میں ہے اس علاقے سے تھوڑا نیچے واقع ہیں۔

اس سطح پر ایک مصنوعی بریک آؤٹ اور امریکہ میں کمزور اعداد و شمار کو یورو کو 1.1385 کی بلند ترین سطح کو دوبارہ جانچنے کے لئے اکسانا چاہئے۔ بُلز کے لئے اس حد کو توڑنا ضروری ہے اور اس سطح کا دوبارہ ٹیسٹ سے 1.1415 اور 1.1442 کی سطح کی طرف راہ ہموار ہوگی جہاں میں نفع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ مزید ہدف 1.1480 کا علاقہ ہوگا۔ اگر قیمت اس سطح تک پہنچ جاتی ہے تو اس سے بُلش رجحان کی بحالی کی تصدیق ہو جائے گی۔ اگر شمالی امریکی اجلاس کے دوران پئیر میں کمی آتی ہے اور بُلز 1.1353 پر کمزور ہو جاتے ہیں تو بہتر ہے کہ 1.1324 پر قیمت کی مضبوط سپورٹ تک پہنچنے تک انتظار کیا جائے۔ میں وہاں صرف ایک مصنوعی بریک آؤٹ بننے کے بعد لانگ پوزیشنز کھولنے کی تجویز دیتا ہوں ۔ آپ 1.1294 کی سطح سے ری باؤنڈ پر فوری طور پر یورو / یو ایس ڈی خرید سکتے ہیں، اگلا ہدف 20-25 پپس کی یومیہ تصحیح ہوسکتی ہے

یورو/ یو ایس ڈی پر مختصر پوزیشنزکھولنے کے لئے

فروخت کنندگان نے صورتحال کو تبدیل کرنے کی متعدد کوششیں کی ہیں لیکن ابھی تک کوئی کامیابی نہیں ملی ہے۔ افراط زر سے متعلق امریکی رپورٹ کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ مارکیٹ ایک نئے راہ متعین کرنے والے واقع کا انتظار کر رہی ہے۔ اگر اصل اعداد و شمار پیش گوئی سے تجاوز کرتے ہیں تو یہ امریکی ڈالر کے لئے ایک مضبوط اضافہ کا اشارہ ہوگا اور یورو/ یو ایس ڈی پئیر میں کمی کا سبب بنے گا۔ تاہم اگر یہ پئیر نیویارک سیشن کے دوران بڑھتا ہے تو بئیرز کو 1.1385 پر ریزسٹنس کے تحفظ کے لئے اپنی پوری کوشش کرنے کی ضرورت ہوگی جو اس سال کے آغاز میں تشکیل دیئے گئے ایک بڑے سائیڈ ویز چینل کی بالائی حد ہے۔ اس سطح سے اوپر کی تجارت پئیر کی سمت تبدیل کرے گی اور اسے فلیٹ چینل سے باہر دھکیل دے گی۔

یہ کہ 1.1385 پر ایک مصنوعی بریک آؤٹ شارٹ پوزیشنز کے لئے پہلا انٹری پوائنٹ بنائے گا نیچے کی طرف دباؤ کی بحالی اور 1.1353 علاقے کی طرف کمی پر غور کرتے ہوئے بُلز اور بئیرز دونوں اس سطح کے لئے لڑیں گے کیونکہ یہ ان کے لئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ مزید برآں، بُلش رجحان کی حمایت کرنی والی موونگ ایوریج اس سطح سے نیچے واقع ہیں۔ اس رینج کا بریک آؤٹ اور نیچے سے اوپر تک اس کا ٹیسٹ 1.1324 کی کم ترین سطح تک تنزلی کے امکان کے ساتھ مختصر پوزیشنز کھولنے کے لئے ایک اضافی اشارہ دے گا۔

صرف اگر قیمت اس حد کو چھوڑ دیتی ہے تو مارکیٹ کی سمت نیچے کی طرف واپس ہوسکتی ہے، اس طرح خریداروں کی طرف سے مقرر کردہ اسٹاپ لاس آرڈرز کی ایک تعداد منسوخ ہو سکتی ہے۔ اس سے یورو/ یو ایس ڈی 1.1294 اور 1.1273 کی زیریں سطح تک جائے گا جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ اگر یورو میں اضافہ کا رجحان بنتا ہے اور بئیرز کی سرگرمی 1.1385 تک نیچے آجاتی ہے تو اس پئیر کو فروخت کرنے کے لئے انتظار کرنا بہتر ہے۔ یہاں بہترین صورتحال 1.1415 پر مصنوعی بریک آؤٹ پر مختصر پوزیشن کھولنا ہوگا۔ اگلے ہدف کے طور پر 15-20 پپس کی تنزلی کی تصحیح پر غور کرتے ہوئے 1.1442 کی بلند ترین سطح سے واپسی کے فورا بعد یورو/امریکی ڈالر فروخت کرنا ممکن ہے۔


This image is no longer relevant

جنوری 4 کے لئے سی او ٹی کی رپورٹ (تاجروں کا عزم) میں لانگ پوزیشنز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ اور مختصر عہدوں میں کمی کا انکشاف ہوا ہے جس کی وجہ سے منفی ڈیلٹا کی قدر میں تبدیلی آئی ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ بازار کے جذبات بتدریج تبدیل ہو رہے ہیں۔ امریکی فیڈرل ریزرو کی پالیسی میں متوقع تبدیلیوں کے باوجود یورپی کرنسی کی مانگ زیادہ ہے۔ اس ہفتے ہم امریکی افراط زر سے متعلق رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں جس میں سالانہ بنیادوں پر 7 فیصد سے اوپر اضافے کی توقع ہے۔ اگر اس پیش گوئی کی تصدیق ہو جاتی ہے تو امریکی مرکزی بینک شرح میں اضافے کی رفتار کو بڑھا سکتا ہے۔

اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ امریکی لیبر مارکیٹ میں صورتحال بہتر ہوئی ہے، ہم اس سال شرح سود میں کم از کم چار اضافوں کی توقع کر سکتے ہیں۔ جب کہ یورپی مرکزی بینک رواں سال مارچ میں اپنا ہنگامی بانڈ خریداری پروگرام ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ ریگولیٹر کی جانب سے اپنی مالیاتی پالیسی کو سخت کرنے کے لئے مزید کچھ نہیں کیا گیا ہے جو پُر خطر اثاثوں میں اضافہ کی صلاحیت کو محدود کرتا ہے۔ سی او ٹی کی رپورٹ میں اشارہ دیا گیا ہے کہ تاجروں کے غیر تجارتی گروپ کی طویل پوزیشنیں 196,595 سے بڑھ کر 199,073 ہو گئیں ہیں جبکہ مختصر پوزیشنیں 206,757 سے کم ہو کر 200,627 ہو گئیں ہیں ۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ تاجر یورو پر کی لانگ پوزیشنوں میں اضافہ جاری رکھیں گے، امید ہے کہ توسیعی رجحان بنے گا۔ ہفتے کے اختتام پر مجموعی غیر تجارتی خالص پوزیشن نے اس کی منفی قدر -10,162 سے کم کر کے -1554 کر دی ہے ۔ ہفتہ وار اختتامی قیمت میں قدرے اضافہ ہوا اور ایک ہفتہ قبل 1.1277 کے مقابلے میں 1.1302 ہوگئی ہے

This image is no longer relevant



انڈیکیٹرز کے اشارے

موونگ ایوریج

تجارت 30 اور 50 روزہ موونگ ایوریج سے کچھ اوپر ہوئی ہے جو کہ یورو کے خریداروں کے فائدہ کا اشارہ ہے

نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے

بولینجر بینڈز

اضافہ کی صورت میں انڈیکیٹر کی بالائی حد 1.17375 کے ایریا میں ریزسٹنس کا کام کرے گی - انڈیکیٹر کی زیریں حد کا 1.1353 کے ایریا میں ٹوٹ جاننا ایک بڑی تنزلی کا اشارہ ہوگا

انڈیکیٹر کی تفصیل

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

ایم اے سی ڈی لائن (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس )

فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9

بولینجر بینڈز - پریڈ 20

نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کا استعمال کسادی بازاری اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے کرتے ہیں

لانگ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

شارٹ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

مجموعی نان کمرشل نقد پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$8000 مزید!
    ہم مارچ قرعہ اندازی کرتے ہیں $8000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback