empty
 
 
08.08.2022 01:42 PM
جی بی پی / یو ایس ڈی : یورپی دورانیہ کا منصوبہ برائے 08 اگست - سی او ٹی رپورٹ - جی بی پی میں تنزلی جاری ہے

جمعہ کے روز، تاجروں کو مارکیٹ میں داخل ہونے کے کئی اشارے ملے تھے۔ آئیے مارکیٹ کی صورتحال کو واضح کرنے کے لیے 5 منٹ کے چارٹ پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ اس سے پہلے، میں نے آپ سے 1.2160 کی سطح پر توجہ دینے کے لیے کہا تھا کہ یہ فیصلہ کرنے کے لیے کہا تھا کب مارکیٹ میں کب داخل ہونا ہے۔ یورپی دورانیہ کے آغاز میں پاؤنڈ سٹرلنگ سنبھلنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ تاہم، بئیرز نے اسے 1.2160 سے اوپر جانے کی اجازت نہیں دی ہے، اس طرح ایک کامل سیل سگنل بنا۔ اس کے علاوہ، امریکی لیبر مارکیٹ کے مضبوط اعداد و شمار کی وجہ سے پاؤنڈ/ڈالر پئیر میں کمی واقع ہوئی ہے جس سے تاجروں کو تقریباً 130 پِپس کمانے کا موقع ملا تھا۔ دن کے دوسرے حصے میں، 1.2031 کے مصنوعی بریک آؤٹ کے بعد کھولے گئے خرید کے آرڈرز کوئی منافع نہیں لائے۔ تاہم، 1.2001 سے واپسی نے تاجروں کو 60 پِپس کی آمدنی کے ساتھ منافع تک محدود کر دیا تھا۔

This image is no longer relevant

جی بی پی / یو ایس ڈی پر لانگ پوزیشنیں کھولنے کی شرائط

پاؤنڈ سٹرلنگ اب بھی یکم اگست کو تشکیل پانے والے قلیل مدتی تنزلی کے رجحان کی پیروی کر رہا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ پچھلے ہفتے، بئیرز ہر روز نئی کم ترین سطح کو حاصل کر رہے ہیں۔ آج، وہ شاید ہی ایسا کریں گے کیونکہ بنیادی معلومات کی عدم موجودگی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کو سنجیدگی سے متاثر کر سکتی ہے۔ اگر پئیر دن کے پہلے حصے میں نیچے جاتا ہے، تو یہ بہتر ہو گا کہ 1.2048 کے قریب ترین سپورٹ لیول کے ارد گرد مصنوعی بریک آؤٹ کے بعد لانگ پوزیشن حاصل کی جائے، جو ایشیائی تجارت کے دوران بنی تھی۔ اس صورت میں، پئیر 1.2091 تک اضافہ کر سکتا ہے۔ اگر قیمت اس سطح سے تجاوز کر جاتی ہے، تو تاجروں کو اوپر کی طرف تصحیح یا کم از کم ایک سائیڈ وے چینل کے اندر جمود کی ابتدائی علامات حاصل ہوں گی۔

یہ کہ 1.2091 کا بریک آؤٹ پئیر کو 1.2145 کی بلندی تک پہنچنے کی اجازت دے سکتا ہے۔ اگلا ہدف 1.2211 پر واقع ہے، جہاں تاجروں کو منافع کو حاصل کر لینا چاہیے۔ اگر پاؤنڈ/ڈالر پئیر میں کمی آتی ہے اور خریدار 1.2048 کی حفاظت کرنے میں ناکام رہتے ہیں، تو پاؤنڈ سٹرلنگ پر دوبارہ دباؤ بڑھے گا، اس طرح بُلز مارکیٹ چھوڑنے پر مجبور ہوں گے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو، تاجروں کو خرید کے آرڈرز سے گریز کرنا چاہیے جب تک کہ قیمت گزشتہ جمعہ کو تشکیل دی گئی 1.2005 کے مضبوط سپورٹ لیول تک نہ پہنچ جائے۔ خریداری کے آرڈرز صرف مصنوعی بریک آؤٹ کے بعد ہی کھولے جاسکتے ہیں۔ یہ بھی ممکن ہے کہ 1.1964 یا اس سے نیچے کے اضافہ کے بعد 1.1929 سے، دن کے اندر 30-35 پِپس کی تصحیح کی توقع کرتے ہوئے لانگ پوزیشن لینا ممکن ہے۔

جی بی پی / یو ایس ڈی پر لانگ پوزیشنیں کھولنے کی شرائط


جمعہ کو، فروخت کنندگان کو بڑی تعداد میں مثبت معلومات حاصل ہوئی تھیں۔ آج، انہیں صرف 1.2091 کی قریب ترین ریزسٹنس کی سطح کی حفاظت کرنی چاہیے، جہاں بیئرش موونگ ایوریجز موجود ہیں۔ اس سطح کا مصنوعی بریک آؤٹ پاؤنڈ سٹرلنگ کو دوبارہ دباؤ میں ڈال دے گا، اس طرح اسے ایشیائی تجارت کے دوران بننے والی 1.2048 کے قریب ترین سپورٹ لیول تک لے جائے گا۔ چونکہ آج کوئی اہم میکرو اکنامک رپورٹس نہیں ہیں، بئیرز مشکل سے پئیر کو اس سطح سے نیچے دھکیلیں گے۔ اس لیے صرف ایک بریک آؤٹ اور 1.2048 کا اوپر کی طرف ٹیسٹ 1.2005 کے ہدف کے ساتھ فروخت کا اشارہ دے گا۔

اگلا ہدف 1.1964 پر واقع ہے، جہاں منافع کو حاصل کر لینے سفارش کی جاتی ہے۔ اگر پاؤنڈ/ ڈالر پئیر میں اضافہ ہوتا ہے اور بئیرز 1.2091 کی حفاظت کرنے میں ناکام رہتے ہیں، تو بُلز کو 1.2145 پر واپس آنے کا بہترین موقع ملے گا۔ صرف 1.2145 کا مصنوعی بریک آؤٹ ہی گراوٹ کی توقع کے ساتھ فروخت کا سگنل دے گا۔ اگر بئیرز اس سطح پر سرگرمی نہیں دکھاتے ہیں، تو پئیر 1.2211 کی بلند ترین سطح تک بڑھنا شروع کر سکتا ہے۔ وہاں تاجروں کے لیے بہتر ہے کہ وہ پاؤنڈ/ڈالر پئیر کو واپسی کے فوراً بعد فروخت کریں جس سے دن کے اندر 30-35 پِپس کی کمی کی توقع رکھ سکتے ہیں۔


This image is no longer relevant


سی او ٹی رپورٹ
جولائی 26 کی سی او ٹی رپورٹ کے مطابق، شارٹ پوزیشنز کی تعداد میں کمی واقع ہوئی، جبکہ لانگ پوزیشنز کی تعداد میں اضافہ ہوا، جو مارکیٹ کی موجودہ صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔ برطانوی پاؤنڈ کی مانگ ہے۔ مزید یہ کہ، اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ بنک آف انگلینڈ اس ماہ بینچ مارک کی شرح میں اضافہ جاری رکھے گا۔ ریگولیٹر کی جارحانہ پالیسی کچھ معاشی مسائل کے باوجود قومی کرنسی پر مثبت اثر ڈال رہی ہے۔ گزشتہ ہفتے، امریکی ایف ای ڈی نے بڑھتی ہوئی افراط زر سے نمٹنے کے لیے کلیدی شرح سود میں اضافے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس کارروائی سے بنک آف انگلینڈ کے فیصلے پر اثر پڑنے کا امکان ہے۔ خاص طور پر، پاؤنڈ سٹرلنگ کی مانگ اتنی زیادہ نہیں ہے جتنی کہ لگتی ہے۔ کمزور ہوتے گرین بیک کے سبب پاؤنڈ/ ڈالر پئیر کی قدر بڑھ رہی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ افواہیں ہیں کہ ایف ای ڈی اس موسم خزاں میں اپنی مانیٹری پالیسی کو نرم کرسکتا ہے۔ اس پس منظر میں بھی، زندگی کے بحران اور معاشی سست روی کی وجہ سے پاؤنڈ سٹرلنگ میں اضافہ کا امکان نہیں ہے۔ سی او ٹی رپورٹ کے مطابق یہ ظاہر ہوتا ہے کہ طویل غیر تجارتی پوزیشنز کی تعداد 2,663 سے بڑھ کر 34,606 ہوگئی ہے ، جب کہ مختصر غیر تجارتی پوزیشنز کی تعداد 597 سے کم کر 88,596 ہوگئی ہے ۔ نتیجتاً، غیر تجارتی خالص پوزیشن کی منفی قدر -57,250 سے کم ہو کر 53,990 ہوگئی ہے۔ ہفتہ وار اختتامی قیمت 1.2013 کے مقابلے میں 1.2043 تک بڑھ گئی ہے ۔

This image is no longer relevant

انڈیکیٹرز کے اشارے
موونگ ایوریج
تجارت 30 اور 50 روزہ موونگ ایوریج سے نیچے ہوئی ہے جو کہ یورو میں تنزلی کے تسلسل کا ایک اشارہ ہے
نوٹ : لکھاری کی جانب سے فی گھنٹہ ایچ 1 چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کے دورانیہ اور قیمتوں کا استعمال کیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ پر کلاسیکل موونگ ایوریج کی عمومی تعریف سے مختلف ہے
بولینجر بینڈز
اضافہ کی صورت میں 1.2115کی سطح پر ریزسٹنس ملے گی - اگر پئیر میں تنزلی ہوتی ہے تو انڈیکیٹر کی زیریں حد 1.2025 پر سپورٹ کا کام کرے گی

انڈیکیٹرز کی تفصیل
- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ رجحان کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 50. گراف پر پیلے رنگ میں ظاہر کیا گیا ہے۔
- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ رجحان کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 30. گراف پر سبز رنگ میں ظاہر کیا گیا ہے
- ایم اے سی ڈی اشارے (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیوورجنس) تیز رفتار ای ایم اے پیریڈ 12، ای ایم اے کی نچلی رفتار 26. ایس ایم اے کی مدت 9.
- بولینجر بینڈ (بولنجر بینڈ) مدت 20۔
- غیرتجارتی ٹریڈرز قیاس آرائی کرنے والے ہوتے ہیں ، جیسے انفرادی تاجر، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو فیوچر مارکیٹ کو قیاس آرائی کے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں اور ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔
- طویل غیر تجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی طویل کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔
- مختصر غیر تجارتی پوزیشنیں غیر تجارتی تاجروں کی طرف سے کھولی گئی مختصر پوزیشنوں کی کل تعداد ہے۔

- کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشن غیر تجارتی تاجروں کے ذریعہ کھولی گئی مختصر اور طویل پوزیشنوں کی تعداد میں فرق ہے۔

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback